مولانا فضل الرحمن کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پروگرام
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جمعیت علما اسلام ضلع فیصل آباد کے زیر اہتمام قائدمحترم مولانا فضل الرحمن کے ساتھ اظہار یکجہتی اور پھولنگر کانفرنس کی کامیابی پر اظہار تشکر کیلئے PP117کے زیر اہتمام جے یو آئی ضلعی سیکر ٹریٹ میں پروگرام ہوا ۔ صدارت جنرل سیکریٹری مولانا شاہد معاویہ ضلع فیصل آباد نے کی ۔
سینئر نائب امیر مفتی حامد صدیق ڈپٹی سیکرٹری مفتی اقبال،جنرل سیکرٹری مولانا شاہد معاویہ اور سینئر نائب امیر مفتی حامد صدیق نے خطاب کیا۔ PP117کے امیر ڈاکٹر عتیق الرحمن اور جنرل سیکرٹری حافظ کلیم اللہ اور حافظ حسنین نے تمام معززین کا پھولنگر کانفرنس میں بھرپور شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔پروگرام کے شرکانے مولانا فضل الرحمن کے موقف کی تائید کی اور عزم کا اظہار کیا کہ قائد کے ہر حکم پر عمل کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments