ویمن یونیورسٹی داخلہ ٹیسٹ ، کیو آر نظام پہلی بار متعارف
ایم فل، پی ایچ ڈی داخلہ ٹیسٹ شفاف انداز میں منعقد، چار سو امیدوار شریک
ملتان (خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان میں خزاں 2026 کے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ کامیابی سے منعقد ہوئے ، جن میں مختلف فیکلٹیز اور شعبہ جات کے تقریباً 400 امیدواروں نے شرکت کی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے داخلہ عمل کو شفاف، منظم، میرٹ پر مبنی اور طلبہ دوست بنانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے ، جبکہ پہلی مرتبہ امیدواروں کی سہولت کے لئے کیو آر کوڈ پر مبنی انفارمیشن سسٹم بھی متعارف کرایا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول نے رجسٹرار ڈاکٹر سارہ مصدق، چیئرپرسن ایڈمیشن کمیٹی ڈاکٹر مدیحہ اکرم اور دیگر افسروں کے ہمراہ امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور رجسٹریشن، سکیورٹی، آئی ٹی سپورٹ، بائیومیٹرک اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے امیدواروں سے ملاقات کرکے فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بھی دریافت کیا، جبکہ امیدواروں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔وائس چانسلر نے کہا کہ میرٹ، شفافیت اور مساوی مواقع یونیورسٹی کی تعلیمی پالیسی کے بنیادی اصول ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے داخلہ عمل مزید مؤثر، شفاف اور آسان بنایا گیا ہے۔ ، جبکہ کیو آر کوڈ سسٹم کے ذریعے امیدواروں کو بروقت اور درست معلومات فراہم کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments