فوج کیخلاف بولنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیں گے ،شیخ مظہر عباس
ملتان (کرائم رپورٹر) سیاسی راہنما شیخ مظہر عباس نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ہوں یا مخدوم جاوید ہاشمی ملک و افواج پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔
نوجوان ملک و پاک فوج کی طاقت ہیں اور ہر وقت سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔شیخ مظہر عباس نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ کچھ عرصہ قبل جب پاک افواج نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا تو یہی لوگ پاک افواج کے گن گاتے نہیں تھکتے تھے اب اپنے مفادات کی خاطر ایسی زبان استعمال کررہے ہیں جو ملک کے نوجوان کو کسی طور قبول نہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments