تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مسائل کے انبار، ادویات کا بحران
مریضوں اور لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ،ایم ایس لاپرواہی غفلت کا الزام
اٹھارہ ہزاری(نمائندہ دنیا)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں مسائل کے نبار، انتظامیہ بے بس ادویات کا بحران شدت اختیار کرگیا ، انتظامیہ کی عدم توجہ اور ادویات کی کمی کے باعث آئے روز مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں رانا افتخار،چوہدری عبد الرحمن،اسرار شاہ نے ہسپتال کے ایم ایس لاپرواہی غفلت کا الزام لگایا ہے ۔ حکومت کو حقیقت کے برعکس خود ساختہ کارکردگی کی ویڈیوز بنا کر سب کچھ ٹھیک دکھانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے ۔انکاکہناہے کہ ہسپتال میں ادویات کی سخت قلت پیدا ہو چکی ہے ۔ ہسپتال کی فارمیسی میں صرف چند بنیادی ادویات دستیاب ہیں، جس سے اکثر مریضوں کا علاج ادھورا رہ جاتا ہے شہریوں کے مطابق حکومتی ہدایات کے تحت ہسپتال میں باہر کی ادویات تجویز کرنے پر پابندی ہے ، لیکن ہسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی پرمریض بے یار و مددگار ہو کر رہ گئے ہیں مریضوں اور تیمارداروں نے ہسپتال کے عملے کے سخت رویے اور علاج و معالجے میں شدید غفلت کی شکایات بھی درج کروائی ہیں شہریوں اور مریضوں کے لواحقین نے اعلیٰ حکام اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے ، ادویات فراہمی یقینی بنائی جائے اور غفلت کے ذمہ دار عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments