ڈپٹی کمشنر ماہم آصف کاواسا مون سون کیمپ، شکایت سیل کادورہ
مون سون کے دوران تمام ڈسپوزل سٹیشنز، ڈی واٹرنگ مشینیں تیاررکھنے کی ہدایت
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے مون سون سیزن کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم، ہڈا روڑی ڈسپوزل سٹیشن، مختلف انڈر پاسز، واسا مون سون کیمپ، واسا شکایت سیل اور کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر طارق عثمان اور ایم ڈی واسا کامران کاہلوں بھی ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف مقامات پر مون سون ایمرجنسی پلان، بارشی پانی کی نکاسی کے انتظامات، ڈسپوزل سٹیشنز کی کارکردگی، دستیاب مشینری اور انسانی وسائل کا جائزہ لیا، واسا حکام نے انہیں مون سون ایمرجنسی پلان، شکایات کے بروقت ازالے پربریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے واسا شکایت سیل میں موجود شکایت رجسٹر کا بھی معائنہ کیا اور درج شکایات پر درخواست گزاروں کو خود ٹیلیفون کرکے شکایات کے ازالے کے بارے میں فیڈ بیک حاصل کیا،انہوں نے کہا کہ مون سون کے دوران تمام ڈسپوزل سٹیشنز، ڈی واٹرنگ مشینیں، پمپس اور بیک اپ جنریٹرز ہر وقت مکمل طور پر آپریشنل اور سٹینڈ بائی حالت میں رکھے جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے ، انہوں نے واضح کیا کہ بارش کے دوران پانی کی نکاسی میں تاخیر یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی اور تمام متعلقہ ادارے مکمل الرٹ رہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments