پولیس کاچھاپہ، بھاری مقدار میں آتش بازی کاسامان ضبط،ملزم گرفتار

پولیس کاچھاپہ، بھاری مقدار میں  آتش بازی کاسامان ضبط،ملزم گرفتار

مکوآنہ (نمائندہ دنیا)ایس پی جڑانوالہ اختر ونیس کی ہدایت پر پولیس چوکی انچارج مکوآنہ شیرنواب نے ٹیم کے ہمراہ غیر قانونی آتش بازی کاسامان تیارکرنے پرکارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا۔

 چک نمبر229رب میں چھاپے کے دوران آتش بازی کا سامان تیارکرنے والے ملزم حنیف کو سامان سمیت حراست میں لے لیا گیاجبکہ اس کا ساتھی عمران عرف بگو فرار ہوگیا۔ چوکی انچارج کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی بھی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...