وکلا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائینگے ، قذافی خان
جڑانوالہ کو ضلع بنانے کی تحریک کا جلد آغاز کیا جائیگا:وکلا برادری سے گفتگو
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )صدر بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ رائے قذافی خان کھرل ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ وکلا برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔ نوجوان وکلا کیلئے چیمبرز کا قیام ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ جڑانوالہ کو ضلع بنانے کی تحریک کا جلد آغاز کیا جائیگا، جس میں تمام مکاتبِ فکر کے افراد کی مشاورت سے آگے بڑھا جائے گا۔ بنچ اور بار کے درمیان مضبوط روابط ہی عوام کو سستا، معیاری اور بروقت انصاف فراہم کرنے کی ضمانت ہیں۔یہ باتیں انہوں نے جنرل سیکرٹری گلباز لڑکا ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور بار اراکین کے ہمراہ وکلا برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔صدر بار نے وکلاکی جانب سے ملنے والے اعتماد اور محبت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے پنجاب بار کونسل اور پاکستان بار کونسل کے ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان وکلا کی انتھک محنت قابلِ تحسین ہے اور انشا اﷲ تمام دوستوں کی مشاورت سے بار اور شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments