انٹرنیٹ کیبل ، موٹر سائیکل او ربکرا چوری کی وارداتیں
کمالیہ ( نمائندہ خصوصی )نامعلوم افراد انٹرنیٹ کیبل،موٹر سائیکل اور بکرا چوری کرکے لے گئے ۔سلطان شاہد نے تھانہ رجانہ میں درخواست دی کہ چک 247گ ب ملزموں نے فائبر انٹر نیٹ کیبل مالیت 1لاکھ 10ہزار روپے چوری کرلی ۔
صدی احمد نے تھانہ رجانہ میں درخواست دی کہ چک 264گ ب سے نامعلوم ملزموں نے اسکے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کرلی ۔رمضان نے تھانہ رجانہ میں درخواست دی کہ چک 359گ ب سے چور وں نے اسکا بکر امالیت 50ہزار چوری کرلیا۔مقدمات درج کرلئے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments