پیرافورس سمندری کاچھاپہ،مضر صحت گوشت تلف،دکاندارکوجرمانہ

پیرافورس سمندری کاچھاپہ،مضر  صحت گوشت تلف،دکاندارکوجرمانہ

سمندری(نمائندہ دنیا)پیرافورس سمندری کا اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر چکن شاپ پر چھاپہ ، مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر دکاندار کوبھاری جرمانہ اور ناقص گوشت تلف کردیا ۔

سیل کے نام پر سستے داموں ناقص اور مضر صحت گوشت کی فروخت جاری تھی پیرافورس انچارج نے دکاندار کو دس ہزار جرمانہ عائد کیا اور ناقص چکن گوشت کو ضائع کرکے قانونی کارروائی کاآغاز کردیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قمرمحمود منج کا کہنا ہے کہ چندروپوں کے لالچ میں انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے ملاوٹ مافیا اور ناقص مضر صحت اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...