صفائی کمپنی اور زرعی یونیورسٹی کاویسٹ ٹو ویلیو منصوبہ

صفائی کمپنی اور زرعی یونیورسٹی کاویسٹ ٹو ویلیو منصوبہ

ڈاکٹر ذوالفقار ، عابد بھٹی کی ملاقات،منصوبے پر مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور زرعی یونیورسٹی میونسپل کچرے کو صاف توانائی، نامیاتی کھاد اور دیگر مفید مصنوعات میں تبدیل کرنے کیلئے ویسٹ ٹو ویلیو منصوبے پر مشترکہ کاوشیں عمل میں لائینگے ۔ ان خیالات کا اظہار زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار اور ایف ڈبلیو ایم سی کے سی ای او عابد بھٹی کے مابین ملاقات میں کیا گیا۔ اجلاس میں کچرے کو ماحولیاتی مسئلے کے بجائے معاشی اور زرعی وسائل میں تبدیل کرنے کیلئے عملی اور پائیدار نظام وضع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار نے کہا کچرے کو صاف توانائی اور نامیاتی کھاد میں تبدیل کرنے سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی، زمین کی زرخیزی میں اضافہ اور پائیدار زراعت کے فروغ میں مدد ملے گی۔ عابد بھٹی نے کہا کمپنی زرعی یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور یونیورسٹی کی سائنسی و تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ویسٹ مینجمنٹ کیلئے پائیدار حل تیار کرنا چاہتی ہے ۔ یونیورسٹی کو میونسپل کچرا فراہم کرنے سے ایسی تحقیق اور جدت کو فروغ ملے گا جسکے ذریعے کچرے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جا سکے ، لینڈ فل سائٹس پر بوجھ کم ہو اور شہری ماحول بہتر بنایا جا سکے ۔ اس منصوبے کے ذریعے میونسپل کچرے کو توانائی، نامیاتی کھاد اور دیگر ویلیو ایڈڈ مصنوعات میں تبدیل کرکے نا صرف ویسٹ مینجمنٹ کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی، قابلِ تجدید توانائی کے فروغ اور پائیدار زرعی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا جا سکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...