لڑکی کو قابو کرکے مبینہ طور پر سر کے بال کاٹ دیئے گئے
مقدس نامی خاتون کی بیٹی کوملزموں نے تشددکانشانہ بھی بنایا،مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) جواں سالہ لڑکی کو قابو کرکے مبینہ طور پر اس کے سر کے بال کاٹ دیئے گئے ۔ تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے مقدس نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے اس کی بیٹی کو قابو کرلیا اور اسکے سر کے بال کاٹنے کے ساتھ اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی بھی کر دیا ۔ پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments