ڈی سی کادریائے چناب کا دورہ سیلابی صورتحال پر انتظامی جائزہ لیا

ڈی سی کادریائے چناب کا دورہ  سیلابی صورتحال پر انتظامی جائزہ لیا

چنیوٹ،چناب نگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کاچناب نگر دریائے چناب کا دورہ، ممکنہ سیلابی صورتحال پر انتظامات کا جائزہ لیا،

ڈپٹی کمشنر نے دریائے چناب پر فلڈ ریلیف کیمپس کا بھی معائنہ کیا اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان کے ہمراہ انتظامات چیک کیے ۔ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122، لائیو سٹاک، ہیلتھ، سوشل ویلفیئر اور دیگر محکموں کے فلڈ ریلیف کیمپس کا وزٹ، واٹر بوٹس، فوڈ ہیمپرز کا جائزہ لیا، متعلقہ محکموں کی سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کو چیک کیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا کہنا تھا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ الرٹ جبکہ فلڈ ریلیف کیمپس فعال ہیں،فلڈ ریلیف کیمپس میں شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گیں، ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکمے ہمہ وقت تیار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...