اٹھارہ ہزاری میں کم وزن روٹی و نان کی زائد قیمت پر فروخت
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا) اٹھارہ ہزاری میں کم وزن روٹی و نان کی زائد قیمت پر فروخت جاری۔ تحصیل انتظامیہ ،پرائس کنٹرول کمیٹیوں اور پیرا فورس نے عوام کو ناجائز منافع خور تندور و ہوٹل مالکان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔
عوام نے دہائیاں دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے فوری نوٹس لے کر بااثر ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔اٹھارہ ہزاری اوردیگر علاقوں میں تندور اور ہوٹل مالکان نے نان و روٹی کے من مرضی کے ریٹس وصول کرنا شروع کر رکھے ہیں جبکہ روٹی اور نان کے مقررہ وزن 100گرام کی بجائے 60سے 70 گرام اور روٹی کی قیمت 20 روپے ،اسی طرح نان کی قیمت بھی 20سے 30روپے وصول کی جارہی ہے ۔ تحصیل انتظامیہ نان و روٹی کے ریٹس اور وزن کو چیک نہیں کرتی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments