ماموں کانجن ،پینسرہ ،سدھار میں بارش، نکاسی کا نظام درہم برہم
ماموں کانجن ،پینسرہ(نمائندگان دنیا) ماموں کانجن ، پینسرہ، سدھار اور دھاندرہ میں موسلا دھار بارش سے گلیاں بازار پانی میں ڈوب گئے ، نکاسی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
ماموں کانجن میں تیز بارش کے بعد نکاسی آب کا کوئی نظام نہ ہونے پر لوگوں کوشدید دشواری کا سامنا رہا ۔علاقہ مکینوں نے کہا کہ ہر بارش کے بعد یہی صورتحال ہوتی ہے لیکن انتظامیہ نے آج تک نکاسی آب کے لیے کوئی مستقل حل نہیں نکالا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments