کبڈی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی کمشنرکوتعیناتی پر مبارکباد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی صدر شفیق حسین شاہ کی زیر قیادت ڈویژنل کمشنر عمران حامد شیخ سے ملاقات،گلدستے پیش کیے اورفیصل آباد میں تعیناتی پر مبارکباد دی ۔
وفد میں سینئر نائب صدور شبیرسندھو ، یٰسین لطیف چھینہ اورعالمی کبڈی مبصر طیب گیلانی بھی شامل تھے ۔ اس موقع پر طیب گیلانی نے اپنی لکھی ہوئی کبڈی کی تاریخ کتاب فاتح عالم کبڈی بھی کمشنر کو پیش کی ۔ کمشنرنے شفیق شاہ کی کبڈی کے فروغ کیلئے خدمات کو سراہااور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments