میٹرو روٹس پر ٹریفک مینجمنٹ کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت

میٹرو روٹس پر ٹریفک مینجمنٹ کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ، محکمے اپنی کاکردگی مزید بہترکریں:اے ڈی سی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انور علی کی زیر صدارت ہوا۔ پاک آرمی کے آفیسر میجر فیصل نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔ محکمہ پولیس، ٹریفک پولیس، سیکرٹری آرٹی اے ، ماحولیات، کارپوریشن، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی، ہائی وے سمیت دیگر محکموں کے افسربھی اجلاس میں موجود تھے ۔ اجلاس کو محکموں نے جرمانوں، سیل سمیت دیگر کارروائیوں پر بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے محکموں کواپنی ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کمیٹرو پروجیکٹ کے روٹس پر ٹریفک مینجمنٹ کو مزید بہتر بنایا جائے اور متبادل روٹس ترتیب دیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے سٹی ٹریفک پولیس آفیسر کو رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی پر بھی فوکس کرنے کی ہدایت کی۔ پی ایچ اے اور دیگر محکموں کو پودے لگانے پر زور دیا اور کہا کہ گرین اکانومی ہی ہمارا مستقبل ہے جس کیلئے محکموں کو اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی۔ انہوں نے کہا افغانیوں پر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے ۔اے ڈی سی نے کہا کہ پٹرول کی سپلائی میں کوئی مسئلہ نہیں اور فارم K کے بغیر چلنے والے پٹرول پمپس کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں 75 مائیکرون سے کم پلاسٹک استعمال پر بھی بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...