بجلی گیس پٹر ولیم نرخوں میں اضافہ واپس لیاجائے :انجمن تاجر ان

بجلی گیس پٹر ولیم نرخوں میں اضافہ واپس لیاجائے :انجمن تاجر ان

ملکی آزادی IMFکے پاس گروی رکھ کر اسکی شرائط پر قوم کوپریشان کیاجارہا ہے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلیٰ و صدر انجمن تاجر ان سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری،شیخ سعید ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئر مین مرزااشرف مغل،صدرینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیازطور اور سینئر رہنماؤں نے بجلی، گیس اورپٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ان اضافوں کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ رہنمائوں کاکہناتھا کہ آج ملک کا تاجر جس مشکلات شکار ہے اسکے مقابلے کیلئے ہم سب کومرکزی تنظیم تاجران کے صدر کاشف چوہدری کی قیادت میں متحد ہونا ہوگا تاکہ وطن عزیز کو مشکلات سے نجات دلائی جا سکے ۔ انہوں نے کہا یہ کیسی معاشی ترقی ہے کہ ڈالرکی ہر روز اونچی اڑان اور روپے کی قیمت مسلسل گر نے سے پاکستان کے قرضے چار گنا بڑھ گئے جسکے تمام تر منفی اثرات ملک کی زراعت صنعت و تجارت پر پڑرہے ہیں اور عوام مہنگائی کے بوجھ کو برداشت نہیں کر پا رہے ۔ خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ قرض پر قرض لینے کیلئے ملکی آزادی کوIMFکے پاس گروی رکھ کر اسکی شرائط پر بجلی،گیس اور پٹر ولیم قیمتوں میں اضافہ اورٹیکسں بڑھاکر قوم کوپریشان کیاجارہا ہے ۔

سینئر رہنماؤں مرزا طالب صدیق،حاجی شمشاد، مرزامظہر صدیق، ثمریز سومی، یعقوب اعوان، اعجاز چوہدری، ا یس ایم ایوب،ملک عباس اشرف، ملک ذوالفقار علی،ملک عبدالوہاب،فیصل وحید، اقبال وزیر،حاجی عبدالحمیدصدر گنیش ملز روڈ، میاں اشر ف مٹھو، شاہد ندیم،راؤ ہاشم،شیخ مسعود، خالد محمودصدیقی، عمران ملک،عظیم یوسف کھوکھر،چوہدری اکرم، غلام نبی بٹ، عبدالقیوم انور،مقصود بٹ، مرزا فضل مغل،عمران مجیدملک، مرزا اکرم، مہر نعیم،رانا عبداللہ، لالہ معین شیخ،میاں مبین شہزاد،ملک افضل، ملک خادم ودیگر نے کہا حکومت کسی کی بھی رہی سب نے ملک و قوم کو IMF کی غلامی میں دیئے رکھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...