غیر قانونی فیکٹری سے بڑی مقدار میں ادویات برآمد
سی ای او ہیلتھ، ڈرگ انسپکٹرز کا روشن والا کے قریب چھاپہ ،قانونی کارروائی شروع
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن اتھارٹی فیصل آباد ادویات کی غیر قانونی فیکٹری کیخلاف کارروائی ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد محمود نے ڈرگ انسپکٹرز کی ٹیم کے ہمراہ روشن والا کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی فیکٹری پر چھاپہ مارا ۔کارروائی کے دوران فیکٹری سے بڑی مقدار میں مختلف اقسام کی ادویات برآمد کی گئیںجن میں خصوصاً پٹھوں کے درد سمیت متعدد بیماریوں کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات شامل تھیں برآمد شدہ ادویات کو قبضے میں لیکر مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد محمود نے واضح کیا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور جعلی، غیر معیاری یا غیر قانونی ادویات کی تیاری و فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments