پینسرہ : پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 40 لٹر دیسی شراب برآمد
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا)تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 40 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا سب انسپکٹر رانا طاہر شبیر کی ہدایت پر انچارج چوکی پینسرہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کاشف محمود نے کریک ڈاؤن کے دوران چک 275 ج ب کے رہائشی غلام صابر کو گرفتار کیا۔کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 40 لٹر دیسی شراب برآمد ہوئی، جسے قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments