جڑانوالہ میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، 3 ملز م گرفتار
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے تین مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر ملک عمران نے دوران گشت ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1310 گرام چرس برآمد کی، جبکہ ایس ایچ او تھانہ روڑالہ روڈ مہر گلزار حسنین سپرا کی سربراہی میں پولیس نے محمد اسلم سے 1720 گرام ہیروئن اور اعجاز عرف ججی سے 1660 گرام چرس برآمد کر لی۔تینوں ملز موں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments