ریلوے گرین بیلٹ کی بدحالی پر شہریوں کی تشویش، بحالی کا مطالبہ

ریلوے گرین بیلٹ کی بدحالی پر شہریوں  کی تشویش،  بحالی کا مطالبہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے بیوٹیفکیشن منصوبوں کے باوجود ریلوے انڈر پاس سے محلہ رحمت آباد اور گوجرہ روڈ کے قریب واقع گرین بیلٹ کی بدحالی پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق خاردار تار ختم ہونے سے بچے کھیلتے ہوئے ریلوے لائن تک پہنچ جاتے ہیں، جس سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث یہ جگہ آوارہ جانوروں اور نشئی افراد کی آماجگاہ بنتی جا رہی ہے ، جبکہ جھاڑیوں اور ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے سانپ اور دیگر خطرناک حشرات کا بھی خطرہ ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گرین بیلٹ کی فوری تزئین و آرائش، سیمنٹ کے مضبوط پلرز کی تنصیب، خاردار تار کی بحالی اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب یقینی بنائی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...