غیر اخلاقی ویڈیو ، طالبہ کو بلیک میل کر کے زیادتی

غیر اخلاقی ویڈیو ، طالبہ کو بلیک میل کر کے زیادتی

ملزم 6ماہ تک بلیک میل کرتے رہے ،ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر اخلاقی ویڈیو کی بنیاد پر چھ ماہ تک مبینہ طور پر میٹرک کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔تھانہ بٹالہ کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے جعفر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی 20 سالہ بھتیجی میٹرک کلاس کی طالبہ ہے ۔ جسے ملزم کی جانب سے قابو کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا اور اس دوران اس کی قابل اعتراض اور نازیبا ویڈیو ریکارڈ کر لی گئی۔ جس کی بنیاد پر اسے چھ ماہ تک متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ جبکہ ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے اسے ہراساں بھی کیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...