سرگودھا روڈ پر ایک شخص گہرے کنویں میں گر کر زخمی
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)موضع واہگہ کلیکہ سرگودھا روڈ پر ایک شخص گہرے کنویں میں گر کر زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرہ شخص کو بحفاظت کنویں سے باہر نکالا، ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو/سول ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔ ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی نے متاثرہ شخص کو بروقت طبی سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments