چہلم امام حسین ؓکے موقع پر سمندری میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
سمندری (نمائندہ دنیا ) چہلم نواسۂ رسولﷺ کے موقع پر سمندری میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
ایس پی صدر محمد سعید کی زیر صدارت امن کمیٹی کے اجلاس میں ڈی ایس پی سرکل آفتاب صابر، ایس ایچ او سٹی اقبال فرید، صدر مرکزی انجمن تاجران شبیر احمد مہالمی، سید عطاء رسول شاہ، حکیم حفیظ احمد، اسد عباس جاوید، مفتی شعیب بخاری، ملک امتیاز، ملک طارق، حکیم شفیق الرحمن اور دیگر معززین نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ محرم کی طرح چہلم کے موقع پر بھی خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments