جھنگ میں پو لیس مقابلہ کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار
شناخت اصغر کے نام سے ہوئی ،متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اشتہاری ہے
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ کوتوالی کے علاقے ریلوے لائن کے قریب چیکنگ کے دوران پولیس نے تین مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی اور کجھور فارم میں چھپ گئے ۔ پولیس نے حقِ حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ رکنے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں ملا، جس کی شناخت اصغر عرف لالی کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اشتہاری ہے ، جبکہ اس کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے پولیس ٹیموں کو ہائی الرٹ رہنے اور فرار ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments