جھنگ روڈ پر ٹرک کی ٹکر ، پیدل چلنے والا نو جوان جاں بحق

جھنگ روڈ پر ٹرک کی ٹکر ، پیدل چلنے والا نو جوان جاں بحق

اطلاع پولیس موقع پر پہنچ گئی ،ضروری کارروائی کے بعد لاش کو تحویل میں لے لیا

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )ٹھیکریوالا کے علاقے چک 70 ج۔ب منصوراں کے قریب جھنگ روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے سڑک پر پیدل چلنے والا 28 سالہ نامعلوم نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو تحویل میں لے لیا۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی شناخت کے لیے شواہد اکٹھے کیے ۔ پولیس نے نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ جاں بحق نوجوان کے ورثا کی تلاش جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...