چینی وفد کا زرعی یونیورسٹی کا دورہ، مشترکہ تحقیق پر اتفاق

چینی وفد کا زرعی یونیورسٹی کا دورہ، مشترکہ تحقیق پر اتفاق

وفد میں ڈاکٹر ہائی پنگ وانگ، ژیاؤہوئی ژانگ اورجیانگ پنگ سانگ شامل تھے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر): انسٹی ٹیوٹ آف ویجیٹیبلز اینڈ فلاورز، چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز بیجنگ کے تین رکنی وفد نے انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچرل سائنسز، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ کیا، جہاں زرعی تحقیق اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں ڈاکٹر ہائی پنگ وانگ، ڈاکٹر ژیاؤہوئی ژانگ اور ڈاکٹر جیانگ پنگ سانگ شامل تھے ، جنہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچرل سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد ستار سے ملاقات کی۔ اس موقع پر غازی یونیورسٹی کے چیئرمین شعبہ ہارٹیکلچر ڈاکٹر ظہور حسین، زرعی یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران ڈاکٹر افتخار احمد، ڈاکٹر محمد عثمان، ڈاکٹر راحیل انور، ڈاکٹر راشد وسیم، ڈاکٹر بلقیس فاطمہ، ڈاکٹر محمد مزمل جہانگیر، ڈاکٹر عرفان اشرف، ڈاکٹر کریم یار عباسی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ملاقات میں پائیدار سبزیوں کی پیداوار، بعد از برداشت ٹیکنالوجیز، فلوریکلچر، زرعی برآمدات، معیار کے کنٹرول، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ فصلوں، جرم پلازم کے تحفظ اور سائنسی جدت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...