کنٹریکٹس ختم ،ڈی ایچ کیو ہسپتال کے بعض افسر تنخواہ لے رہے
اختیارات بھی استعمال کر رہے ہیں ، معاملات قواعد کے مطابق چلا رہے :حکام
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ایچ آر، آئی ٹی، فنانس، آڈٹ اور دیگر پی ایم یو افسران کے کنٹریکٹس ختم ہونے کے باوجود ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں مبینہ طور پر بعض افسران نہ صرف تنخواہیں وصول کر رہے ہیں بلکہ مالی و انتظامی اختیارات بھی استعمال کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق متعدد اضلاع میں ایسے ملازمین کو فارغ کیا جا چکا ہے ، تاہم جھنگ میں بغیر کنٹریکٹ توسیع کے انہیں کام جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سی ای او نے انفارمیشن آفیسر کے ذریعے مؤقف اختیار کیا کہ ہسپتال کے مالیاتی و انتظامی معاملات حکومتی پالیسی اور قواعد کے مطابق چلائے جا رہے ہیں، تاہم پی ایم یو افسران کے کنٹریکٹس کے بارے میں کوئی مؤقف نہیں دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments