ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ کی پولیس ملازمین سے ملاقات مسائل کے فوری حل کی ہدایت
ٹو بہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اخلاق اللہ تارڑ نے پولیس ملازمین سے ملاقات کر کے ان کے پیشہ ورانہ اور فلاحی مسائل سنے۔
انہوں نے ملازمین کی تجاویز پر متعلقہ افسران کو فوری اور ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے جائز مسائل کا بروقت حل اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے پیشہ ورانہ استعداد اور فورس کے مورال میں اضافے کے لیے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments