غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈ سے ریلوے اسٹیشن روڈ پر ٹریفک جام
بس سٹینڈ سے گاڑیوں کی آمد و رفت کے دوران صورتحال مزید سنگین ہو جاتی ہے
ٹو بہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ریلوے اسٹیشن روڈ پر ٹیکو پارک کے سامنے قائم غیر قانونی ٹیکسی اسٹینڈز کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا ہے ۔ شہریوں کے مطابق سڑک کے دونوں اطراف ٹیکسیوں کے غیر قانونی قبضے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے ، جبکہ بس سٹینڈ سے گاڑیوں کی آمد و رفت کے دوران صورتحال مزید سنگین ہو جاتی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گوجرہ روڈ پر ریلوے کی منظور شدہ ٹیکسی اسٹینڈ موجود ہونے کے باوجود ڈرائیور فیس سے بچنے کے لیے سڑک پر گاڑیاں کھڑی کرتے ہیں، جس سے ایمبولینس سمیت ہنگامی گاڑیوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور میونسپل کارپوریشن سے غیر قانونی ٹیکسی اسٹینڈز ختم کر کے ٹریفک بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments