جمعیت اہلحدیث کی سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کی مذمت
ایسے حملے علاقائی امن اور عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کر سکتے : رہنما
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی، سرپرست اعلیٰ حافظ مقصود احمد اور خالد محمود اعظم آبادی نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں جہاز رانی اور عالمی تجارتی نقل و حمل کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ان کے مطابق بحیرہ احمر عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے اہم بحری گزرگاہ ہے۔
اس لیے اس نوعیت کے حملے علاقائی امن اور عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔بیان میں حوثی ملیشیا اور ایران پر سخت تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ ایسے اقدامات خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مذہبی، تاریخی، دفاعی اور باہمی اعتماد پر مبنی مضبوط تعلقات قائم ہیں اور سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments