کمالیہ تاجر اتحاد ایک غیر سیاسی اور فلاحی تنظیم ہے : چودھری کامران
کمالیہ(نمائندہ دنیا )کمالیہ تاجر اتحاد کے سرپرستِ اعلیٰ چودھری کامران احمد نصرت نے کہا ہے کہ کمالیہ تاجر اتحاد ایک غیر سیاسی اور فلاحی تنظیم ہے۔۔۔
جس کے دروازے تمام سیاسی جماعتوں اور سیاسی رہنماؤں کے لیے یکساں طور پر کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کا بنیادی مقصد تاجروں کے حقوق کا تحفظ، ان کے مسائل کا مؤثر حل، باہمی اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا اور کمالیہ کی ترقی و خوشحالی کے لیے مثبت کردار ادا کرنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments