مین شورکوٹ کینٹ سٹی روڈ کی مرمت تعطل کا شکار

مین شورکوٹ کینٹ سٹی روڈ کی مرمت تعطل کا شکار

بجری اور پتھر ڈالنے کے بعد تعمیراتی کام روک دیا گیا، لو گوں کو مشکلات

شورکوٹ(نمائندہ دنیا)مین شورکوٹ کینٹ سٹی روڈ کی مرمت و تعمیر کا کام مبینہ طور پر گزشتہ ایک سال سے تعطل کا شکار ہے ، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،مقامی ذرائع کے مطابق ٹھیکیدار کی جانب سے سڑک پر بجری اور پتھر ڈالنے کے بعد تعمیراتی کام روک دیا گیا، جبکہ اس کے بعد سے کوئی قابلِ ذکر پیش رفت سامنے نہیں آئی ادھوری سڑک اور بکھرے ہوئے پتھروں کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے اور حادثات کے خطرات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ ہائی وے کی جانب سے بھی اس معاملے پر مؤثر کارروائی دکھائی نہیں دے رہی،جس کے باعث عوام کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی تعمیر میں ہونے والی تاخیر کا فوری نوٹس لیا جائے ، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور تعمیراتی کام بلا تاخیر مکمل کروا کر شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...