جڑانوالہ :امن کمیٹی نے 2مسالک گروپوں کی صلح کروا دی

جڑانوالہ :امن کمیٹی نے 2مسالک  گروپوں کی صلح کروا دی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھتے ہوئے تحصیل امن کمیٹی جڑانوالہ نے دو مسالک گروپوں کی صلح کروا دی۔

گزشتہ روز تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر 53 گ ب ڈھیسیاں میں مسلک اہل سنت بریلوی اور اہل حدیث کے درمیان مسجد بنانے پر اختلاف ہو گیا جس پر دونوں پارٹیوں نے تحصیل امن کمیٹی کو ثالث مقرر کر دیا ۔جس پر تحصیل امن کمیٹی نے ایس پی ڈویژن جڑانوالہ اختر وینس کے حکم پر ایس ایچ او ملک عمران اور سکیورٹی آفیسر عامر سیال سے مل کر دونوں مسالک گروپوں کی صلح کروا دی۔اس موقع پر مفتی یونس رضوی، حبیب اﷲ عطار، علامہ اصغر نوری ، مہر محمد اسلم، سید تطہیر شاہ ، میاں وسیم طارق ، میاں وقاص خالد ودیگر شامل تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...