ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پری فلڈ موک ایکسرسائز
ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کے افسروں نے بھی مشقوں میں شرکت کی
کمالیہ (نمائندہ دنیا )ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے اور رضاکاروں کی عملی تربیت کے لیے شعبہ خدمتِ خلق، مسلم ریسکیو مشن کی جانب سے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے فتیانہ راوی پل پر پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کے افسروں نے بھی شرکت کی۔موک ایکسرسائز کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سرچ اینڈ ریسکیو، واٹر ریسکیو، فلڈ ایویکیوشن، ابتدائی طبی امداد، متاثرین کی محفوظ منتقلی، ریلیف مینجمنٹ اور ایمرجنسی رسپانس کی مختلف عملی مشقوں کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔
تقریب میں چیئرمین شعبہ خدمتِ خلق پاکستان (مرکزی مسلم لیگ) چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ، جنرل سیکرٹری ضلع ٹوبہ میاں سہیل احمد، صدر ضلع ٹوبہ عبدالمجید سالک، صدر شعبہ خدمتِ خلق ضلع ٹوبہ عمران گریوال، انچارج ریسکیو 1122 تحصیل کمالیہ حافظ شہزاد، محمد ندیم انور (پرنسپل سپیریئر کالج کمالیہ) سمیت ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے افسروں نے عملی مشقوں کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments