آر پی او کی کھلی کچہری، 240 درخواستیں، 83 پر احکامات
باقی درخواستیں مزید انکوائری کیلئے متعلقہ افسران کو بھجوا کر رپورٹدینے کی ہدایت
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو فوری اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی کے لیے ریجنل پولیس آفس فیصل آباد میں آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں 240 سے زائد شہریوں نے اپنے مسائل اور درخواستیں پیش کیں۔آر پی او نے تمام درخواست گزاروں کے مؤقف کو تفصیل سے سنا اور 83 درخواستوں پر موقع پر ہی داد رسی کرتے ہوئے فوری احکامات جاری کیے ، جبکہ باقی درخواستیں مزید انکوائری کے لیے متعلقہ افسران کو بھجوا کر مقررہ وقت میں رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی، جان و مال کا تحفظ اور بروقت داد رسی پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں سے بدسلوکی، مقدمات کے اندراج میں غیر ضروری تاخیر اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments