احمد پور سیال میں مزدا ٹرک کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق

احمد پور سیال میں مزدا ٹرک  کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )احمد پور سیال میں دربار سلطان باہو کے قریب تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والا ایک راہگیر جاں بحق ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے قریبی ایمبولینس کو فوری طور پر روانہ کیا۔ ریسکیو اہلکار چند ہی منٹوں میں موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق 27 سالہ عبدالکریم ولد اولا خان، سکنہ ضلع میانوالی، شدید زخموں کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو چکے تھے ۔ ضروری کارروائی کے بعد ریسکیو ٹیم نے میت کو آر ایچ سی ہسپتال گڑھ مہاراجہ منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...