دربار سلطان باہو کے قریب تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقے دربار سلطان باہو کے قریب تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک مزدا ٹرک نے راہگیر کو ٹکر مار دی ہے ۔ اطلاع ملتے ہی قریبی ریسکیو ایمبولینس کو فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کیا گیا۔ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو 27 سالہ عبدالکریم ولد آولا خان، سکنہ ضلع میانوالی، موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments