گڑھ مہاراجہ میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

گڑھ مہاراجہ میں تیز رفتار ٹرک  کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )تھانہ گڑھ مہاراجہ کے نواحی علاقے دربار سلطان باہو چوک میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

دربار سلطان باہو چوک میں ایک تیز رفتار ٹرک نے عبدالکریم نامی نوجوان کو کچل دیا، جو شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔متوفی کی شناخت عبدالکریم خان ولد آولا خان، سکنہ محلہ فقیر آباد حافظ والا، تحصیل پپلاں، ضلع میانوالی کے طور پر ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...