موٹرسائیکل اور گدھا گاڑی میں تصادم، 65 سالہ شخص جاں بحق

موٹرسائیکل اور گدھا گاڑی میں  تصادم، 65 سالہ شخص جاں بحق

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )چک نمبر 449، کھوئی اڈہ گوجرہ روڈ پر موٹرسائیکل اور گدھا گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 65 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق 65 سالہ محمد حسین شدید زخمی ہونے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے۔ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی مکمل کی، تاہم لواحقین نے میت کو ہسپتال منتقل کرانے سے انکار کر دیا۔ بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ خاندان سے اظہارِ تعزیت بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...