روحانی شخصیت ظاہر کر کے نو سر بازوں نے شہری کو لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے شہری کو نقدی، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان سے محروم کر دیا۔
تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں ارسلان نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرتے ہوئے اسے باتوں میں الجھا لیا اور اس سے نقدی، موبائل فون ، زیورات اور دیگر سامان ہتھیانے کے بعد دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments