گٹر بنانے کے تنازع پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

گٹر بنانے کے تنازع پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ملزموں نے شاہد پر ڈنڈوں سے حملہ کیا ،سنگین نتائج کی دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گٹر بنانے کے تنازع پر مخالفین نے شہری کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں شاہد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے گٹر بنانے کے تنازع پر اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...