پولیس اہلکاروں کے بچوں کی تعلیم کیلئے اہم معاہدے پردستخط
پولیس شہداء کے بچوں کو تعلیمی اخراجات میں سو فیصد رعایت دی جائے گی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ریجنل پولیس فیصل آباد اور پیپرڈائن سکول نیٹ ورک کے درمیان پولیس افسروں کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے ۔ معاہدے پر ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سہیل اختر سکھیرا اور پیپرڈائن سکول نیٹ ورک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے دستخط کیے ۔معاہدے کے مطابق پولیس شہداء کے بچوں کو ٹیوشن فیس اور دیگر تعلیمی اخراجات میں سو فیصد رعایت دی جائے گی، دورانِ ملازمت انتقال کرنے والے پولیس افسران کے بچوں کو 75 فیصد، حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس افسران کے بچوں کو 50 فیصد جبکہ پہلے سے پیپرڈائن سکول نیٹ ورک میں زیرِ تعلیم پولیس اہلکاروں کے بچوں کو 25 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ پولیس افسران کے بچوں کو جدید اور معیاری تعلیم کی فراہمی محکمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء، غازیوں، حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف تعلیمی اور فلاحی اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ انہیں بہتر تعلیمی سہولتیں میسر آ سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فیصل آباد ریجن پولیس آئندہ بھی پولیس اہلکاروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے ایسے فلاحی اقدامات جاری رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments