لالیاں :حفظان صحت کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل

لالیاں :حفظان صحت کی خلاف  ورزی پر متعدد دکانیں سیل

لالیاں (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر لالیاں ڈاکٹر محمد انس سعید نے محکمہ خوراک کی ٹیم کے ہمراہ بنگلہ روڈ پر واقع جوس کارنرز اور فوڈ پوائنٹس کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے صفائی ستھرائی، حفظان صحت کے اصولوں، کھانے پینے کی اشیاء کے معیار اور استعمال ہونے والے اجزاء کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر فریج، کچن اور اسٹوریج ایریا کا بھی معائنہ کیا گیا جبکہ مختلف اشیاء کے نمونے بھی چیک کیے گئے ۔معائنے کے دوران ناقص اجزاء کے استعمال اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ دکانیں موقع پر ہی سیل کر دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...