شاہ بانو ایجوکیشنل سسٹم میں اساتذہ کی تربیتی نشست کا انعقاد

شاہ بانو ایجوکیشنل سسٹم میں  اساتذہ کی تربیتی نشست کا انعقاد

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)شاہ بانو ایجوکیشنل سسٹم میں اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور تدریسی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے جامع تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

تربیتی نشست کی صدارت ڈائریکٹر شاہ بانو ایجوکیشنل سسٹم محترمہ ارم وسیر نے کی، جبکہ میزبانی کے فرائض میڈم نادرہ، پرنسپل ہادیہ نے انجام دئیے ۔اس موقع پر اساتذہ کو جدید تدریسی طریقہ کار، بچوں کی مؤثر تعلیم و تربیت، کردار سازی، مثبت تعلیمی ماحول کی فراہمی اور طلبہ کی ذہنی و اخلاقی نشوونما کے حوالے سے مفصل رہنمائی فراہم کی گئی۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ایک کامیاب استاد صرف علم ہی منتقل نہیں کرتا بلکہ طلبہ کی شخصیت سازی میں بھی بنیادی کردار ادا کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...