مہنگی بجلی اور بھاری بل ،گھریلو صارفین،تاجر مشکلات کا شکار
چناب نگر (نامہ نگار) بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں اور بلوں میں شامل مختلف محصولات کے باعث گھریلو صارفین اور تاجر شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ کاروباری حالات پہلے ہی غیر تسلی بخش ہیں، جبکہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ ان کے مطابق تجارتی بجلی کے اخراجات برداشت کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ، جس سے چھوٹے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ ہر ماہ بھاری بل ادا کرنا ان کے لیے دشوار ہو چکا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کے نرخوں اور بلوں میں شامل اضافی محصولات پر نظرثانی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments