رکشہ سے غیر معیاری بھینس کا گوشت برآ مد ،ملزم گرفتار
ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر حمیرا بانو نے متعلقہ عملے کے ہمراہ گوشت کا معائنہ کیا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)محکمہ لائیو سٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے امین پور روڈ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک لوڈر رکشے سے تقریباً 100 کلوگرام بدبودار اور غیر معیاری بھینس کا گوشت برآمد کر لیا۔ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر حمیرا بانو نے متعلقہ عملے کے ہمراہ گوشت کا معائنہ کیا اور اسے انسانی صحت کے لیے مضر، غیر معیاری اور استعمال کے قابل نہ ہونے کا قرار دیا۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد برآمد ہونے والا گوشت موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔کارروائی کے دوران ملزم محمد عرفان ولد بخت جمال، سکنہ 184 سیال والا، ضلع چنیوٹ کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ساندل بار تھانے کے حوالے کر دیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک نے کہا کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش گوشت کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر معیاری اور مضرِ صحت گوشت کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی پوری سختی کے ساتھ جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments