امانت رکھوایا گیا لاکھوں روپے مالیت کا سونا خورد برد

 امانت رکھوایا گیا لاکھوں روپے مالیت کا سونا خورد برد

ملزم نے ریحانہ نامی خاتون کو سونا واپس مانگنے پر دھمکیان بھی دیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات میں امانت رکھوایا گیا لاکھوں روپے مالیت کا سونا خورد برد کر لیا گیا۔تھانہ کوتوالی کے علاقے میں ریحانہ نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے قریبی تعلقات کی بناء پر اس سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا بطور امانت حاصل کیا اور مقرر کردہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے مبینہ طور پر خوردبرد کرلیا اور سونے کا واپس تقاضا کرنے پر اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جانے لگیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...