پراپرٹی پر قبضے کی کوشش،خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

پراپرٹی پر قبضے کی کوشش،خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

ملزموں نے سمعیہ رشید نامی خاتون کے پلاٹ پر دھاوا بولا ، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی پر قبضے کی کوشش کے دوران خاتون کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں سمعیہ رشید نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے اس کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی نیت سے دھاوا بول دیا اور اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ اس کے پلاٹ کی تعمیرات کو بھی مسمار کر دیا۔ اس دوران خاتون سے ہاتھا پائی کرتے ہوئے اس کے کپڑے پھاڑ دیئے گئے اور ملز م سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...