خاتون کو بچوں سمیت مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
ملزموں نے صوبیہ نامی خاتون پر چھریوں سے حملہ کیا ، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو کمسن بچوں سمیت قابو کرکے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ رضا آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے صوبیہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بچوں کے ہمراہ موجود تھی کہ اس دوران ملز موں نے اسے قابو کرلیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ چھریوں کے وار کرکے لہولہان کر دیا اور اس دوران اسے بچوں سمیت قتل اور دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments